21 دسمبر، 2016، 12:07 PM

برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی

برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی

جرمنی کے شہر برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی ہے ،حملے میں 12افراد ہلاک،48زخمی ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی ہے ،حملے میں 12افراد ہلاک،48زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز برلن میں ہونیوالے حملہ کی ذمہ داری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ برلن میںٹرک حملہ ہماری تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برلن کی کرسمس مارکیٹ میں حملہ آور نے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 48 شدید زخمی ہوئے تھے۔

News ID 1869139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha